عالیہ بھٹ شوہر رنبیر کپور کی فلموں کو پرموٹ کرنے لگیں

حال ہی میں ماں بننے والی اداکارہ عالیہ بھٹ نے شوہر بالی ووڈ سٹار رنبیر کپور کی نئی فلم کو پروموٹ کرنا شروع کر دیا ہے، عالیہ نے شوہر رنبیر کپور اور شردھا کپور کی نئی ریلیز ہونے والی فلم ’تو جھوٹی میں مکار‘ کے حوالے سے انسٹاگرام پر ایک دلچسپ کیپشن کے ساتھ پوسٹ شیئر کی ہے۔

انسٹاگرام پوسٹ میں عالیہ بھٹ سفید رنگ کی ٹی شرٹ پہنے نظر آ رہی ہیں جس پر تو جھوٹی میں مکار‘ لکھا ہوا ہے، انہوں نے لکھا کہ ’نفیس جھوٹی (شردھا کپور) اور پیارے مکار (رنبیر کپور) کے ساتھ فلمیں دیکھ کر بہت پیارا وقت گزرا ہے، آپ دونوں کو بہت بہت مبارک ہو۔

’تو جھوٹی میں مکار‘ 8 مارچ کو ریلیز ہوئی ہے، یہ رومانس کامیڈی ڈرامہ طرز کی فلم ہے جس میں رنبیر کپور اور شردھا کپور نے مرکزی کردار ادا کیا ہے، باکس آفس رپورٹ کے مطابق ’تو جھوٹی میں مکار‘ نے اب تک 53 کروڑ روپے کما لیے ہیں۔

رنبیر کپور اور شردھا کپور کے کیریئر میں یہ پہلا موقع ہے کہ دونوں ستارے بڑے پردے پر ایک ساتھ نظر آ رہے ہیں، اس فلم کی تشہیر رنبیر کپور اور شردھا کپور نے الگ الگ کی تھی جس کے بعد میڈیا میں ان افواہوں نے جنم لیا تھا کہ رنبیر کو اُن کی اہلیہ عالیہ بھٹ نے شردھا کے ساتھ فلم کی پروموشن سے منع کیا ہے۔

اس سلسلے میں میڈیا سیشن میں بات کرتے ہوئے رنبیر کپور نے کہا تھا کہ وہ کیوں منع کرے گی؟ آپ ایسے ہی افواہ اُڑا رہے ہیں، ایسا کسی نے نہیں بولا ہے، آپ تنازع کھڑا کر رہے ہیں، آج کل میری زندگی میں کوئی تنازع نہیں ہے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق رنبیر کپور سے کسی اور تقریب میں بھی ایسا ہی سوال پوچھا گیا تھا جس کے جواب میں انہوں نے کہا تھا کہ فلم میکرز چاہتے ہیں کہ عوام سینما گھروں میں ہی پہلی بار نئی جوڑی دیکھیں۔

فلم ’تو جھوٹی میں مکار‘ نے بھارت میں پہلے دن 15 کروڑ 73 لاکھ کا بزنس کیا، کامیڈی اور رومانس سے بھرپور فلم میں دونوں اداکاروں نے پہلی مرتبہ ایک ساتھ کام کیا ہے۔ فلم کی ریلیز سے قبل رنبیر کپور اور شردھا کپور نے فلم کی پروموشن کے حوالے سے بھی کافی محنت کی تھی۔

اداکارہ انوشے اشرف اچانک سوشل میڈیا سے غائب کیوں ہوگئیں؟

Related Articles

Back to top button