3 سالوں میں پاکستان کی سیکیورٹی بہت بہتر ہوئی

پاکستان میں فرانس اورجرمنی کے سفرا نے پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ اپنی ٹریول ایڈوائزری (سفری ہدایات) کو مزید بہتر (آسان) بنائیں گے۔
ایک پروگرام میں مدعو فرانس کے سفیرمارک بغیتی اورجرمنی کےسفیر برن ہارڈ شلیگیگ نے گزشتہ 3 برس میں سیکیورٹی کی صورتحال کو ماضی کے مقابلے میں بہت بہتر قرار دیا۔ سیکیورٹی سےمتعلق سوال کے جواب میں فرانسیسی سفیرنے کہا کہ ‘جی بالکل پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال میں مثبت بیش رفت آئی اوراسی بنیاد پرہم نےاپنےٹریول ایڈوائزری کو آسان بنایا ہے’۔ انہوں نےکہا کہ ‘ہم نے دو مرتبہ ٹریول ایڈوائزری کوبہترکی’۔
علاوہ ازیں مارک بغیتی نےامید ظاہرکی کہ اگلےچند برس میں ایک مرتبہ پھراپنی ٹریول ایڈوائزری کو مزید آسان بنادیں گے۔ فرانسیسی سفیرنے کہا کہ گزشتہ 3 برس کےدوران سیکیورٹی کی صورتحال میں بہت بہتری آئی تاہم اگلے5 برس میں مزید بہتری آئے گی۔ انہوں نےکہا کہ میں پاکستان میں ہر جگہ نہیں گیا لیکن جہاں گیا خود کو بالکل محفوظ محسوس کیا۔
جب سیکیورٹی کی صورتحال سے متعلق سوال جرمن سفیربرن ہارڈ شلیگیگ سےکیا گیا توانہوں نےفرانسیسی سفیرکےبیان کی تائید کی۔ انہوں نےکہا کہ مجموعی طورپر سیکیورٹی کی صورتحال میں بہت بہتری آئی ہےاگرچہ چند جگہوں پرمسائل ہیں لیکن ہم نے حال ہی میں جرمن شہریوں کےلیےاپنی سفری ہدایت نامے کا پھرسےجائزہ لیا۔ علاوہ ازیں سفراسےپاک بھارت کشیدگی کوکم کرنےسےمتعلق سوال کیا گیا توفرانسیسی سفیرنےکہا کہ دونوں ممالک کےتمام مسائل کا حل مذاکرات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بعض اوقات مذاکرات کے لیےسازگارماحول پیدا کرنا بھی کٹھن ہوتا ہےلیکن اس کےعلاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button