اداکارہ ہانیہ عامر کا محبت اور شادی کا منصوبہ کیا ہے؟

https://youtu.be/-XR_tXQFJ0Q
معصوم چہرے کی حامل خوبصورت اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنے محبت اور شادی کرنے کے منصوبے بارے بتاتے ہوئے کہا ہے کہ شادی ایک اچھا عمل ہے مگر ان کا فی الحال شادی شدہ زندگی شروع کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ ہانیہ کا کہنا ہے کہ ابھی وہ کم عمر ہیں اور ان کی شادی کی عمر نہیں ہوئی، انہوں نے کہا کہ وہ ابھی خود کو بچی سمجھتی ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے وہ اپنے افئیر اور منگنی کی افواہوں کی وجہ سے خبروں میں رہ چکی ہیں، تاہم گلوکار عاصم اظہر سے دوستی کے باوجود انہوں نے واضح طور پر کبھی ان سے محبت کا اعتراف نہیں کیا۔
حال ہی میں ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ وہ رومانس کے لیے کسی دوست کی تلاش میں نہیں ہیں۔ ایک مداح نے ان سے سوال کیا کہ وہ شادی کب کر رہی ہیں؟ اس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ ان کے خیال میں شادی ایک بہترین عمل ہے مگر ان کا فی الحال شادی کرنے کا ارادہ نہیں۔ خیال رہے کہ ماضی میں ہانیہ عامر کا نام گلوکار عاصم اظہر سے جوڑا جاتا رہا ہے اور ان کے درمیان اختلافات کی خبریں بھی آتی رہتی ہیں، دونون سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کوبہترین دوست بھی قرار دیتے رہے ہیں اور دونوں دبے الفاظ میں ایک دوسرے پر تنقید بھی کرتے رہے ہیں۔ دونوں کے تعلقات کے حوالے سے ماضی میں سوشل میڈیا پر ان کی منگنی کی افواہیں بھی پھیلیں، تاہم تاحال دونوں نے واضح طور پر میڈیا کے سامنے کھل کر ایک دوسرے سے محبت یا اختلافات کا اعتراف نہیں کیا۔ دونوں چند گانوں میں ایک ساتھ کام کرنے کے علاوہ فیشن شوز میں بھی ایک ساتھ جلوہ گر ہو چکے ہیں۔
ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ ان کا پسندیدہ شادی شدہ جوڑا گلوکار فلک شبیر اور اداکارہ سارہ خان کا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ان کی خواہش تھی کہ وہ ’پاوری گرل‘ دنانیر مبین کے ساتھ پہلے ملتیں مگر ایسا نہ ہوسکا، انہوں نے پاوری گرل کے ساتھ مختصر ویڈیو بھی شیئر کی۔ دونوں کے درمیان اس وقت دوستی ہوئی تھی جب کہ دنانیر مبین کی مختصر ویڈیو ’پاوری ہو رہی ہے‘ وائرل ہوئی تھی اور دونوں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسڈر بنی تھیں۔ ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ وہ اس وقت دو ڈراموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جب کہ ان کی شدید خواہش ہے کہ انہیں کسی کامیڈی ڈرامے میں کردار ملے۔ ہانیہ عامر کے ایک مداح کو جواب دیا کہ انہیں اپنی تمام سہیلیوں پر فخر ہے، کیوں کہ ان کی تمام دوستیں ذہین، خوبصورت اور ہر وقت خوش رہنے والی خواتین ہیں۔
ایک مداح نے ان سے ان کے وائرل محاورے سے متعلق بھی پوچھا جس پر انہوں نے بتایا کہ ان کے وائرل محاورے کا مطلب یہ ہے کہ ’کسی بھی لڑکی کے پاس اچھی سہیلیاں موجود ہیں‘۔ ایک مداح نے ہانیہ عامر سے پوچھا کہ کیا وہ اس وقت تنہا زندگی گزار رہی ہیں یا پھر وہ محبت کے لیے کسی شخص کو تلاش کر رہی ہیں؟ اس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ وہ تنہا زندگی گزار رہی ہیں اور کسی کو محبت یا جیون ساتھی بنانے کے لیے تلاش نہیں کر رہیں، انکا کہنا تھا کہ بس وہ اپنے اچھے دوستوں کے ساتھ اچھا وقت گزارنےکی خواہاں ہیں‘۔ ہانیہ نے وضاحت کی کہ وہ اس وقت اپنے شوبز کیریئر پر توجہ دے رہی ہیں اور ان دنوں سخت محنت سے کام کر رہی ہیں۔ ہانیہ نے کہا کہ بعض اوقات ترجیحی بنیادوں پر کسی کو تلاش کرنے کا عمل کام نہیں کرتا، کیوںکہ کائنات کے معاملات چلانے والی ہستی اپنے بندوں کے منصوبے اپنے حساب سے چلاتی ہے۔

Related Articles

Back to top button