نیشنل ہائی وے پر دھرنا، کینو کے 250 کنٹینرز پھنس گئے

پنجاب سے کراچی بندرگاہ آنے والے کینوکے 250 کنٹینرز نیشنل ہائی وے پر دھرنے کے نتیجے میں پھنس گئے۔
نیشنل ہائی وے پر دھرنے کے نتیجے میں پنجاب سے زرعی مصنوعات کی ترسیل متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹرز، امپورٹرز و مرچنٹس ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ وحید احمد کے مطابق اس صورتحال سے کینو کے برآمد کنندگان کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
کینو کے مزید کنٹینرز بھی پنجاب سے روانہ ہو رہے ہیں اوربرآمدی کنٹینرز لے کر جانے والا جہاز کل روانہ ہوگا، اگر کینو بروقت بندرگاہ نہ پہنچے تو 4 ملین ڈالر کے نقصان کا خدشہ ہے۔

Related Articles

Back to top button