پنجاب سے ایک اور آزاد امیدوار پیپلزپارٹی میں شامل

بہاولنگر کی صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 238 سے فتح یاب ہونےوالے آزاد امیدوار انعام باری نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی، پیپلز پارٹی کے ترجمان کے مطابق پی پی 238 سے جیتنے والے امیدوار انعام باری نے منگل کو اسلام آباد میں پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور جماعت میں شمولیت کا اعلان کیا۔انعام باری بہاول نگر کی صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 238 سے 54 ہزار 500 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے، ان کے مخالف پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار سید نذر محمود شاہ نے 49 ہزار 401 ووٹ حاصل کیے تھے۔

Related Articles

Back to top button