پیپلزپارٹی کا حکومت کے خلاف لانگ مارچ کا اعلان

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو نے حکومت کے خلاف لانگ مارچ کا اعلان کرتے ہوئے ملکی مسائل کا حل جمہوریت قرار دے دیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کی بیٹھک میں ملکی صورت حال اور حالات پر گفتگو ہوئی، طالبان سے خفیہ مذاکرات، ملک میں جاری مہنگائی اور اسٹیٹ بینک کی خود مختاری جیسے اقدامات پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ مارچ کا آغاز مزار قائد کراچی سے 27 فروری کو ہوگا اور ہمارا قافلہ اسلام آباد پہنچے گا، بلاول نے فوری شفاف انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے ملکی مسائل کا حل صرف پیپلزپارٹی کو قرار دیا۔
حکومت نواز شریف کو واپس لانے کا شور کیوں مچا رہی ہے؟
انھوں نے کہا کہ آج اُس شہر سے حکومت کے خاتمے کی تحریک شروع کریں گے جہاں پیپلزپارٹی کی بنیاد رکھی گئی، حکومت کے خلاف وائٹ پیپر جاری کیا، جسے جلد لوگوں کے سامنے لائیں گے۔
بلاول نے مزید کہا کہ ملک میں تاریخی مہنگائی اور بے روزگاری ہے، حکومت سے نجات کے لیے صاف اور شفاف انتخابات ناگزیر ہیں۔