کالعدم ٹی ٹی پی کا ترجمان محمد خراسانی مارا گیا

پاک فوج کے آپریشن ضرب عضب کے دوران افغانستان فرار ہونے والا کالعدم ٹی ٹی پی کا ترجمان خراسانی مارا گیا۔

خراسانی کی جانب سے حال ہی میں پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں کا اشارہ دیا گیا تھا، خراسانی کالعدم ٹی ٹی پی کا ترجمان تھا، میرانشاہ میں دہشتگردی کا مرکز بھی چلاتا رہا ہے۔

پاکستان کے سرکاری ٹیلی وژن پی ٹی وی کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی) کے ترجمان محمد خراسانی افغانستان میں مارے گئے ہیں۔سرکاری ذرائع ابلاع کے مطابق محمد خراسانی پاکستان کے افغانستان کے ساتھ ملحق علاقوں میں آپریشن ضرب عضب کے بعد افغانستان چلے گئے تھے۔آپریشن ضرب عضب پاکستانی فوج نے جون 2014 قبائلی علاقوں میں عسکریت پسندوں کے خلاف شروع کیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق محمد خراسانی ٹی ٹی پی کے مختلف دھڑوں کو متحد کرنے میں ملوث تھے۔’محمد خراسانی کا اصل نام خالد بلتی تھا اور وہ میرانشاہ میں دہشت گردی کا مرکز چلا رہے تھے۔‘واضح رہے کہ ’محمد خراسانی شاہد اللہ شاہد کے بعد ٹی ٹی پی کا ترجمان بنے۔‘سرکاری ٹی وی کے مطابق محمد خراسانی پاکستان کے عوام اور سکیورٹی فورسز پر حملوں اور کارروائیوں میں ملوث تھے۔

تحریک طالبان کا مرنے والا ترجمان موجودہ نہیں، سابقہ ہے

دوسری جانب ننگر ہار صوبے کے حکام نے فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ وہ اس حوالے سے رپورٹس کا جائزہ لے رہے ہیں۔محمد خراسانی کی ہلاکت سے کئی ہفتے قبل مشرقی افغانستان میں پاکستانی طالبان کے ایک سینیئر رہنما ایک مبینہ ڈرون حملے سے بچ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔

یہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکا کہ اس حملے کے پیچھے کون تھا، کیونکہ پاکستان کے پاس ایسے حملے کرنے کی استعداد نہیں ہے اور امریکہ کہہ چکا ہے کہ وہ گذشتہ سال 31 اگست کو افغانستان سے انخلا کے بعد بھی ڈرون حملے جاری رکھ سکتا ہے۔

Related Articles

Back to top button