مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطااللہ تارڑ گرفتار

مسلم لیگ ن کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطاء تارڑ کو گوجرانوالہ میں گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ گجرانوالہ کے علاقے علی پور چٹھہ میں عطا اللہ تارڑ سمیت متعدد رہنماؤں کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، عطا تارڑ علی پور چھٹہ میں گرفتار کارکنوں کی رہائی کے لیے گئے تھے، ووٹ چوروں کے خلاف مزاحمت پر ہمارے کارکنوں کو گرفتار کیا گیا۔مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عطا اللہ تارڑ کی گرفتاری حکومت کی شدید بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے، عطا اللہ تارڑ اور دیگر گرفتار پارٹی کارکنان کو فی الفور رہا کیا جائے۔ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کے مطابق گرفتارکارکنوں کی رہائی کے لیے گئے عطاء تارڑ کو گرفتار کرلیا گیا ہے، انہیں گوجرانوالہ کے علاقے علی پورچٹھہ میں گرفتار کیا گیا۔مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ فسطائیت سے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور کارکنوں کو خوفزدہ نہیں کیاجاسکتا،عطاء تارڑ اور دیگر گرفتار پارٹی کارکنان کو فوری رہا کیاجائے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب کے مطابق ن لیگ والوں نے پولیس پر حملہ کیا، پولیس نے قانون کے مطابق عطا اللہ تارڑ کو حراست میں لیا ہے۔
دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے صدر و اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے عطا اللہ تارڑ کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔
خیال رہے کہ عطاء تارڑ علی پور چٹھہ تھانے کے باہر گرفتار ن لیگی کارکنوں کی رہائی کے لیے احتجاج کر رہے تھے۔پولیس کے مطابق عطاء تارڑ کے خلاف تھانہ علی پور چٹھہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں تھانے پرحملے، پولیس اہلکاروں کی وردی پھاڑنے اور دھمکیاں دینے کی دفعات شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں 4 نامزد اور 20 نامعلوم ملزمان شامل ہیں،عطاء تارڑ سمیت چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Related Articles

Back to top button