امریکی خاتون لاکھوں ڈالر کی لاٹری جیت گئی

امریکی خاتون نے اپنے پوتے پوتیوں کی عمریں استعمال کرکے لاکھوں ڈالرز کی لاٹری جیت لی، امریکی ریاست جنوبی کیرولینا سے تعلق رکھنے والی خاتون نے لاٹری سے حیران کن طور پر 3 لاکھ ڈالرز کی خطیر رقم جیت لی۔

دادی نے اپنے پوتے پوتیوں کی عمر، 2، 4، 13، 16 اور 21 کے ہندسوں کے پانچ لاٹری ٹکٹ خریدے تھے اور خوش قسمتی سے وہ لاٹری کی رقم اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔

امریکی دادی کا کہنا تھا کہ یہ انعام جیتنا ان کےلیے انتہائی حیران کن اور پُرجوش ہے، میں اس رقم کو مستقبل کیلئے جمع کروں گی۔

Related Articles

Back to top button