انڈونیشین صدر کا عجیب رویہ توجہ کا مرکز بن گیا

جہاز سے اترتے ہوئے اہلیہ کے نیچے گرنے پر انڈونیشین صدر نے خاتون اول کو نظر انداز کر دیا جبکہ سیکیورٹی اہلکار کو بھی ہاتھ لگانے سے روک دیا۔

انڈونیشیا کے شہر بالی میں جی-20 ممالک کے سربراہان کا اجلاس ہورہا ہے جس کے لیے بھرپور تیاریاں کی گئی ہیں اور اسی دوران ایک دلچسپ واقعے نے دنیا کی توجہ سمیٹ لی۔

بالی کے ایئرپورٹ پر جی-20 اجلاس کے میزبان انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو اپنی اہلیہ کے ہمراہ پہنچے تو طیارے سے اترتے وقت خاتون اوّل سیڑھیوں پر پھسل کر گر گئیں۔

اس وقت صدر نے اپنی اہلیہ کا ہاتھ تھام رکھا تھا تاہم انھوں نے خاتون اوّل کو اُٹھنے میں مدد دینے سے گریز کیا اور جیسے ہی ایک مرد اہکار مدد کو پہنچا تو صدر نے اسے بھی روک دیا۔

صدر جوکو ویدودو سیدھے کھڑے رہے اور اہلیہ کو نہیں اُٹھایا تاہم اس دوران ایک خاتون اہلکار آئیں اور انہوں نے آریانا جوکو ویدیدو کو اُٹھایا۔

Related Articles

Back to top button