اے ٹیم ایم لوٹنے کا انوکھا طریقہ متعارف

بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں چوروں نے بینک کی اے ٹی ایم مشین لوٹنے کیلئے انوکھا طریقہ نکالا لیکن واردات کے دوران یہ کام نہیں کر سکا ہے۔
مہاراشٹرا کے پونے شہر میں ملزموں نے بینک کے ’اے ٹی ایم‘ کو دھماکے سے اڑا کر رقم چرانے کی کوشش کی لیکن وہ اپنی اس کوشش میں ناکام رہے۔
پولیس کے مطابق چور دھماکے سے کیش باکس باہر نکالنا چاہتے تھے لیکن مشین کی مضبوطی کے باعث ایسا نہیں ہو سکا، مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے اے ٹی ایم کو اڑانے کے لیے دھماکا خیز مواد استعمال کیا۔
چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا اور ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں، ممکنہ طور پر ملزم جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

Related Articles

Back to top button