برطانوی ہائی کمشنر رکشے میں پاک انگلینڈ میچ دیکھنے پہنچ گئے

پاکستان میں تعینات برطانوی  ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر رکشے میں بیٹھ  کر انگلینڈ اور پاکستان کا پہلا ٹیسٹ میچ دیکھنے  راولپنڈی کے سٹیڈیم پہنچ گئے۔

برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے اسٹیڈیم روانگی سے قبل اردو میں پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ سیریز کے لیے بھی جوش و جذبہ ہے۔ انہوں نے جنون بینڈ کے گانے کا مصرع ’ ہے جذبہ جنون تو ہمت نہ ہار‘ بھی دہرایا۔

کرسچن ٹرنر نے رکشہ ڈرائیور کو پوٹھوہاری  زبان میں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’ راجا جی پنڈی جلساں تے میچ تکساں‘۔ برطانوی ہائی کمشنر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

Related Articles

Back to top button