جوتوں کے 3جوڑوں کے تسمے10 سیکنڈ میں باندھنے کاعالمی ریکارڈ

ایک ہسپانوی شخص نے جوتوں کے تین جوڑوں کے تسمے 10 سیکنڈز کے اندر باندھ کر گینیز عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔
میڈیا رپورٹس میں گینیز ورلڈ ریکارڈ کے حوالے سے بتایا گیا کہ سپین کے شہر ویشیامیڈرڈ میں ایلوارو مارٹن مینڈیئٹا نے 10 سیکنڈ سے کم وقت میں جوتوں کے تین جوڑوں کے فیتے باندھے۔
رپورٹس کے مطابق ایلوارو کو چھ کے چھ جوتوں کے فیتے باندھنے میں 9.99 سیکنڈ کا وقت لگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گینیز ورلڈ ریکارڈ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ نے ریکارڈ بننے کی تصدیق کرتے ہوئے ایلوارو کی کوشش کی ویڈیو بھی شیئر کی۔