خردار! مردوں کو گنجا کہنا جنسی ہراسانی قرار

برطانیہ میں مردوں کو گنجا کہنا ’’جنسی ہراسانی‘‘ قرار دے دیا گیا، برطانیہ کی ایمپلائمنٹ ٹریبیونل نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ مردوں کیلئے لفظ ’گنجے‘ کا استعمال کرنا امتیازی سلوک کے زمرے میں آتا ہے، جس کے باعث اس جرم کو جنسی ہراسانی میں شامل کیا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ برطانیہ کے ایک 64 سالہ ٹونی فن کی جانب سے گنجے پن کا مذاق اڑانے پر اپنے ساتھی کیخلاف مقدمہ دائر کیا، مدعی نے 24 سال تک اس کمپنی میں کام کیا لیکن ایک ساتھی مسلسل ’موٹا گنجا‘ کہتا تھا۔
مقامی ٹریبیونل پینل کی جانب سے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا گیا کہ ساتھی کی جانب سے ’گنجے‘ لفظ کے استعمال سے فن کے وقار کو پامال اور ذلت آمیز ماحول پیدا کرنے کے مقصد سے کہے گئے تھے۔
ٹریبونل نے کہا کہ ساتھی کو گنجا کہنا بے ضرر مذاق نہیں بلکہ جنسی طور پر ہراسانی کرنے کے برابر ہے۔

Related Articles

Back to top button