روسی شہری بغیر پاسپورٹ، ٹکٹ امریکہ پہنچ گیا

روسی شہری نے ڈنمارک کے شہر کوپن ہیگن سے بغیر پاسپورٹ اور ٹکٹ امریکہ کے لیے پروز بھری، جبکہ سفر کے دوران وہ کافی نروس تھا، مسافروں سے بات چیت میں مصروف رہا اور مسلسل سیٹیں بدلتا رہا۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سرگئی ولادیمیروچ اوچیگاوا نامی روسی شہری کوپن ہیگن سے اسکینڈینیوین ایئر لائنز کی پرواز 931 کے ذریعے بغیر پاسپورٹ اور ٹکٹ کےامریکا پہنچ گیا۔

تحقیق کے دوران امریکی کسٹمز اور بارڈر پروٹیکشن آفیسر کو سرگئی ولادیمیروچ اوچیگاوا کا نام امریکا آنے والی کسی بھی بین الاقوامی فلائٹ کے مسافروں کی فہرست میں نہیں ملا۔رپورٹ میں فلائٹ کے عملے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ سرگئی ولادیمیروچ اوچیگاوا فلائٹ میں مسلسل سیٹ بدلتا رہا اور دوسرے مسافروں سے بات کرنے کی کوشش کرتا رہا یہاں تک کہ اس نے جہاز کے عملے کے لیے رکھی گئی چاکلیٹ بھی کھانے کی کوشش کی۔

ایف بی آئی حکّام نے سرگئی ولادیمیروچ اوچیگاوا سے پاسپورٹ کے بارے میں پوچھا تو اس نے کہا کہ وہ اپنا پاسورٹ جہاز میں ہی بھول گیا ہے لیکن تحقیق کرنے پر اس کا یہ دعویٰ غلط نکلا۔

اس نے ایف بی آئی حکّام کو دورانِ تفتیش یہ بھی بتایا کہ وہ 3 دن سے سویا نہیں ہے اور کافی الجھن کا شکار ہے اسے سمجھ نہیں آ رہا کہ کیا ہو رہا ہے اور اسے یہ بھی یاد نہیں کہ وہ بغیر پاسپورٹ اور ٹکٹ کے جہاز میں کیسے سوار ہوا۔

Related Articles

Back to top button