خیبرپی کے، پاک فوج کے آپریشن میں 8 دہشتگرد ہلاک، 5 گرفتار

خیبرپختونخوا کے دو اضلاع میں پاک فوج کے آپریشن کے دوران 8 دہشتگرد ہلاک جبکہ 5 کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبرپختونخوا کے دو اضلاع میں آپریشن دہشت گردوں اور سہولت کاروں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر کیا گیا، بنوں جانی خیل میں دہشت گردوں سے مقابلہ میں 6 دہشت گرد مارے گئے، آپریشن میں پانچ دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دتہ خیل میں کارروائی کے دوران 2 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا، دہشت گرد سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے، دہشت گردوں نے 31 اگست کو جانی خیل میں فوجی قافلے پر موٹر سائیکل سے خود کش حملہ بھی کروایا تھا، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، بارود برآمد کر لیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا مقامی افراد نے سکیورٹی فورسز کے آپریشن کی تعریف کی، سکیورٹی فورسز دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے پرعزم ہیں۔

Related Articles

Back to top button