خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات موخر ہونے کی تردید

خیبر پختونخوا میں آئندہ ماہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات موخر ہونے کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے سختی سے تردید کر دی۔

خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے ترجمان نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ بلدیاتی انتخابات ملتوی ہونے سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان نے وضاحت کرتے ہوئے مزید بتایا کہ عوام گمراہ کن اور بے بنیاد جھوٹی خبروں پر یقین نہ کریں ، خیبر پختونخوا کے 19 دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات مقررہ شیڈول پر ہی ہوں گے۔

Related Articles

Back to top button