کراچی کی انوکھی ڈکیتی

کراچی کے شریف آباد میں انوکھی ڈکیتی ہوئی جس میں ڈاکو جنرل اسٹور سے آٹا، دالیں، مصالحے، کوکنگ آئل، گھی، موبائل اور نقدی لوٹ کرلے گئے جب کہ ڈاکو جاتے ہوئے دکاندار سے یہ بھی کہہ گئے ہم مجبور ہیں۔
کراچی شہر میں لوٹ مار کی وارداتوں میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے، گزشتہ روز شریف آباد کے علاقے میں ڈاکو جنرل اسٹور لوٹ کر فرار ہوگئے ڈاکوؤں نے جاتے ہوئے دکاندار سے یہ بھی کہاکہ ’ہم مجبور ہیں، یہ ہماری پہلی واردات ہے، ہوسکے تو معاف کردینا‘۔
دکاندار عتیق نے بتایا کہ اتوار کی صبح انہوں نے ابھی اسٹور کھولا ہی تھا کہ موٹر سائیکل پرسوار 2 ڈاکو پہنچے اور انہوں نے موبائل فون اورنقدی لینے کے بعد 10کلو والے آٹے کے 2 تھیلے، 10کلو سے زائد مختلف دالوں کے پیکٹ، کوکنگ آئل اور گھی کی 10 تھیلیاں اور 5کلو مصالحوں کے پیکٹ اٹھائے اور چلتے بنے جانے سے پہلے ڈاکوؤں نے کہا کہ وہ انتہائی مجبوری میں چوری کی واردات کررہے ہیں اور یہ ان کی پہلی واردات ہے لہٰذا انہیں معاف کردیا جائے، اگر ہم مجبور نہیں ہوتے تو کبھی بھی یہ گھناؤنا کام نہ کرتے۔
دکاندار عتیق نے مزید بتایا کہ واردات کے دوران ایک سیلزمین بھی آیا تو ڈاکوؤں نے اس سے بھی موبائل فون اور نقدی چھین لی جس کے بعد وہ موٹر سائیکل پر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ڈکیت کم عمر تھے جب کہ انہوں نے اپنے چہرے بھی چھپائے ہوئے تھے، واقعے کے بعد انہوں نے پولیس کو بھی آگاہ کیا لیکن ڈکیت گرفتار نہیں ہوسکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button