لڑکی نے پانی میں 38کرتب دکھا کر ریکارڈ بنادیا

ایوری ایمرسن فشر نامی امریکی کم عمر لڑکی نے اپنی حیرت انگیز مہارت سے سب کو حیران کر دیا۔13سالہ امریکی لڑکی نے پانی میں 38 کرتب دکھا کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
ایوری ایمرسن نے یہ کارنامہ کیلیفورنیا کے شہر سان فرانسسکو میں قائم ایک مقامی مچھلی گھر کے اکیوریم میں سر انجام دیا۔ ایوری کو اسکوبا سوٹ پہنے پانی کے اندر اپنے ہاتھوں کی صفائی دکھاتے دیکھا جا سکتا ہے، ایوری نے یہ ریکارڈ تین منٹ میں بنایا ہے اور اس دوران اس نے 38 کرتب دکھائے۔
یہ ریکارڈ برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ماہر جادو گر مارٹن ریس نے 2020 میں بنایا تھا اور انہوں نے پانی میں 20 کرتب دکھائے تھے۔

Related Articles

Back to top button