امریکا کا22 سالہ کتا دنیا کامعمر ترین کتا قرار

گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈز نے امریکا کے ایک 22 سال سے بڑی عمر کے کتے کو معمر ترین کتا قرار دے دیا۔

عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق گینیزعالمی ریکارڈز نےکیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے کتے کے مالک ایلکس وولف کے حوالے سے بتایا کہ انہوں نے اور ان کے کالج کے ساتھی نے جِینو کو 2002 میں امریکی ریاست کولوراڈو کے ہیومین سوسائٹی سے لیا تھا جب وہ 2 سال کا تھا۔

ایلکس وولف کا ایک جریدے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ انہیں وہ ملا،گینیز ورلڈ ریکارڈز نے یہ تصدیق کی کہ جینو 24 ستمبر 2000 کو پیدا ہوا تھا جس کے بعد اسے معمر ترین کتے کا خطاب دیا گیا۔

قبل ازیں یہ ریکارڈ ٹوبی کیتھ نامی کتے کے پاس تھا۔ یہ کتا ابھی بھی زندہ ہے لیکن اس کی عمر صرف 21 سال ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایلکس وولف نے جینو کی اچھی صحت کا راز متوازن غذا، معالجین کی دیکھ بھال اور اس کی اپنی زندگی جینے کا شوق ہے۔

Related Articles

Back to top button