بھارت میں ٹرانس جینڈر باپ نے بچے کو جنم دے دیا

بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والا ٹرانس جینڈر باپ نے صحت مند بچے کو جنم دے دیا۔بھارت میں یہ پہلا ٹرانس جینڈر جوڑا ہے جن کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

بھارتی  میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرانس جینڈر جوڑا اپنے حمل کے فوٹو شوٹ کے بعد خبروں میں تھا، جس  کے 2 ماہ بعد بچے کی پیدائش متوقع تھی، تاہم وقت سے پہلے ہی بدھ 8 فروری کو اس ٹرانس جینڈر جوڑے نے سرکاری اسپتال میں آپریشن کے بعد صحت مند بچے کو جنم دیا۔

رپورٹس کے مطابق ٹرانس جینڈر جوڑے ضیا پاؤل اور زہد نے اب تک اپنے بچے کی جنس سے متعلق نہیں بتایا مگر ضیا نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا  کہ آج ان کی زندگی کا سب سے اچھا دن ہے، نومولود اور زہد دونوں خیریت سے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹرانس جینڈر بھارتی جوڑا 3 سال سے ساتھ ہے۔ ضیا پاؤل ایک مرد تھا، جو جنس تبدیل کرکے عورت بن گیا جب کہ زہد ایک عورت تھی جو اپنی جنس تبدیل کروا رہی تھی کہ اسی دوران حمل ٹھہر گیا۔ ٹرانس جینڈر جوڑے نے ہارمون تھراپی کے ذریعے اپنی جنس تبدیل کروائی تھی۔ زہد کے نسوانی تولیدی اعضا کا آپریشن نہیں ہوا تھا، اسی طرح ابھی ضیا نے بھی مردانہ تولیدی اعضا کا آپریشن نہیں کروایا تھا۔

Related Articles

Back to top button