خاتون ٹیچرنے جنس تبدیل کرواکراپنی سٹوڈنٹ سے شادی رچالی

بھارت میںایک خاتون ٹیچر نے اپنی سٹوڈنٹ سے شادی کے لیے جنس تبدیل کر واڈالی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حیرات انگیز واقعہ ریاست راجستھان میں پیش آیا جہاں اتوار کو فزیکل ایجوکیشن کی ٹیچر نے جنس تبدیل کروا کر اپنی ہی ایک سٹوڈنٹ سے شادی کرلی۔

رپورٹس کے مطابق میرا نامی خاتون ٹیچر کو اپنی اسٹوڈنٹ کلپنا سے اس حد تک محبت ہوئی کہ انہوں نے جنس تبدیل کروائی اور پھر اسی سے شادی بھی رچالی،خاتون ٹیچر جن کا جنس تبدیل کروانے کے بعد نام آرودہو رکھ لیاہے۔

رپورٹس کے مطابق میرا کی اپنی اسٹوڈنٹ کلپنا سے اسکول میں کلاس کے دوران ملاقات ہوئی ،کلپنا کبڈی ٹیم کی کھلاڑی ہے اور اگلے سال جنوری میں انٹرنیشنل مقابلے کے لیے دبئی روانہ ہوگی۔

آروو کا اپنی شادی سے متعلق کہنا تھاکہ پیار میں ہر چیز جائز ہے اس لیے میں نے پیار حاصل کرنے کے لیے جنس بھی تبدیل کرلی، اسے کلپنا سے اسکول کے میدان میں کھیلتا دیکھ کر پیار ہوا لیکن میں اس وقت لڑکی تھا ،مجھے لگتا تھا کہ میں لڑکا ہوں۔ اس لیے میں ہمیشہ جنس تبدیل کرنے کے لیے سرجری کروانا چاہتا تھا تاہم میں نے اہم فیصلہ کیا اور میری دسمبر 2019 میں پہلی سرجری ہوئی۔

ادھر کلپنا کا کہنا ہے کہ وہ بھی آروو سے کافی عرصے سے محبت کرتی تھی اور اگر اس کی جنس تبدیل نہ بھی ہوتی تو وہ اس سے شادی ضرورکرتی۔

Related Articles

Back to top button