دنیا کی سب سے لمبی جدید کار نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا

دنیا کی سب سے لمبی کار امریکن ڈریم لیموزین کار کو 90 کی دہائی میں امریکی کار ڈیزائنر آربگ نے ڈیزائن کیا تھا۔
سپر لیموزین اصل میں 1986 میں کار کسٹمائزر جے اوہربرگ نے بنائی تھی اور اس کی لمبائی 60 فٹ تھی، یہ کار گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کروا چکی، اس گاڑی کو 60 سے بڑھا کر 100 فٹ لمبا کر کے ایک بار پھر سب سے لمبی کار کا گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
ناسو کاونٹی میں آٹوزیم ٹیکنیکل ٹیچنگ میوزیم کے مالک مائیکل میننگ نے بتایا کہ امریکن ڈریم کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور نئے سرے سے اس کی تزئین و آرائش کا منصوبہ بنایا ہے۔