دیو آسا آبی کنول کی ایک قسم نے متعدد عالمی ریکارڈ توڑ دیے

جنوبی امریکا کے مقامی دیو آسا آبی کنول کی ایک قسم نے متعدد عالمی ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

 غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گینیز ورلڈ ریکارڈز نے وکٹوریا بولیویانا کو آبی کنول کی سب سے بڑی قسم، آبی کنول کے سب سے بڑے پتے اور سب سے بڑے غیر منقسم پتے کے طور پر تسلیم کر لیا ہے۔

محققین کی ایک ٹیم نے آبی کنول کی اس قسم کی شناخت کچھ ہی عرصہ قبل کی تھی۔یہ قسم لندن کے رائل بوٹنک گارڈنز میں 177 سال سے موجود تھی لیکن دریافت سے قبل اس دیو آسا آبی کنول کو وکٹوریا ایمازونِکا سمجھا جاتا تھا۔

رپورٹس کے مطابق  یہ نئی قسم 100 سال سے زائد عرصے میں جائنٹ آبی کنول کی دریافت ہونے والی پہلی نئی قسم ہے۔

Related Articles

Back to top button