شوہر نے بیٹی کی شادی میں اہلیہ کو طلاق دے دی

مصر میں بیٹی کے شادی کے دوران  شوہر نے اپنی بیوی کو طلاق دیکر  آئےمہمانوں کو حیرت زدہ کردیا۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق مصری دارالحکومت قاہرہ میں بیٹی کی شادی کی تقریب کے دوران شوہر اپنی اہلیہ کو طلاق دیدی جبکہ ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر جاری کی۔

ادھربیوی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شوہر اسکے درمیان اختلافات تھے جبکہ جولائی میں علیحدگی ہوگئی تھی تاہم اس کے باوجود وہ بچوں کی دیکھ بھال اور بیٹی کی شادی کی غرض سے شوہر کے گھر رک گئی تھی۔ بیوی نے شوہر کے رویے کو “اس کے خلاف سازش کرنے کی کوشش” قرار دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائر ل ویڈیو  میں دیکھا جا سکتا ہے کہ  شوہر نے بیٹی کو شادی کی مبارکباد دی جبکہ بیوی کو طلاق دینے کا اعلان بھی کردیا۔

Related Articles

Back to top button