کیا فواد خان ہالی وڈ سیریز ‘مِس مارول’ کا حصہ ہوں گے؟

ماروِل اسٹوڈیو کے ماتحت بنائی جانے والی ہالی وڈ کی پہلی مسلم سپر ہیرو وومن سیریز مس ماروِل کی کاسٹ میں پاکستانی سپر اسٹار فواد خان کی شمولیت کی خبریں بھی سامنے آئی ہیں۔
ہارون رشید نے ٹوئٹر پر جاری بیان کے ذریعے اس بات کا انکشاف کیا ہے۔ٹوئٹ کے مطابق اداکار فواد خان مس ماروِل میں حسن نامی مسلمان لڑکے کا کردار ادا کریں گے، مذکورہ شو کے آفیشل آئی ایم بی ڈی پیج پر کاسٹ کی فہرست میں فواد خان کا نام شامل ہے۔ہارون رشید نے کہا کہ تاحال ماروِل اسٹوڈیو سے کسی شخص نے اس کی تصدیق نہیں کی لیکن اگر یہ خبر سچ ہوئی تو کافی دلچسپ بات ہوگی۔
مس ماروِل میں بالی وڈ اداکار فرحان اختر بھی شامل ہوں گے جو کہ کراچی سے تعلق رکھنے والے ایک لڑکے کا کردار ادا کریں گے۔گزشتہ برس کی خبروں میں یہ انکشاف ہوا تھا کہ اس سیریز میں پاکستانی اداکارہ نمرہ بُچہ کو بھی کاسٹ کیا گیا ہے اور پاکستانی اداکارہ ثمینہ احمد بھی اس کا حصہ ہوں گی۔
یاد رہے ماروِل اسٹوڈیو کے بینر تلے بننے والی پہلی مسلم سپر ہیرو وومن سیریز مس ماروِل میں کمالہ خان کا مرکزی کردار پاکستانی نژاد امریکی شہری 16 سالہ ایمان ولانی ادا کریں گی۔

Related Articles

Back to top button