نامعلوم افراد دریا کے قریب 226 کلو پاستا پھینک کر فرار

 امریکا میں پبلک ورکس کے عملے نے ایک درہایہ طاس کے قریب سے 226 کلو سے زیادہ بکا ہوا پاستا صاف کیا ہے۔

امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے اولڈ برج کی ایک مقامی سیاست دان نِینا جوکنو وچ نے فیس بک پر دریائی طاس کے قریب پھیکنے گئے پاستا کے ڈھیر کی تصاویر شیئر کیں۔

تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 226 کلو وزنی پکی ہوئی اسپاگھیٹی، ایلبو میکرونی اور زِیٹی 25 فٹ کے رقبے پر پھینکی گئی ہے۔

نِینا جوکنو وچ کا کہنا تھا کہ وہ علاقے کے ایڈمنسٹریٹر اور اولڈ برج ڈیپارٹمنٹ آف پبلک ورکس میں گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پبلک ورکس کے عملے نے دو دن بعد اس جگہ کی صفائی کر دی۔

اولڈ برج کے بزنس ایڈمنسٹریشن ہمانشو شاہ کا کہنا تھا کہ پاستا کس نے پھینکا اس بات کا علم نہیں لیکن پولیس واقع کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Related Articles

Back to top button