پوری آبادی نے صرف 30 سیکنڈز میں ووٹ کاسٹ کرکے حیران کردیا

انتخابات میں عام طور پر ووٹنگ کا مرحلہ پورا دن چلتا ہے، عوام صبح سے لمبی قطاروں میں کھڑے ہوکر ووٹ کاسٹ کرتے ہیں اور شام تک ووٹنگ جاری رہتی ہے۔لیکن آج ہم آپ کو ایسے علاقے کے بارے میں بتارہے ہیں جہاں انتخابات میں پوری آبادی نے صرف 30 سیکنڈز  کے اندر ووٹ کاسٹ کرکے 32 سیکنڈزکا اپنا سابقہ ریکارڈ ہی توڑ دیا۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق اسپین کے صوبے لا ریوجا  کے گاؤں ولارویا ‘Villaroya’میں اتوار کو ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں پورے علاقے نے 30 سیکنڈز سے بھی کم وقت میں ووٹ کاسٹ کرکے ووٹنگ مکمل کی۔

ولارویا اسپین کی ایک خود مختار کمیونٹی ہے جو 11.77 مربع کلومیٹر کے رقبے پر محیط ہے، قومی ادارہ شماریات کے مطابق 2018 میں اس علاقے کی آبادی صرف 5 افراد پر مشتمل تھی۔تاہم رواں بلدیاتی الیکشن میں 30 سیکنڈز سے بھی کم وقت میں پورے گاؤں کی جانب سے ووٹ کاسٹ کیے جانے کہ وجہ یہ ہے کہ اب اس علاقے میں صرف 7 رجسٹرڈ ووٹرز تھے جنہوں نے پولنگ کا وقت شروع ہوتے ہی فوراً ووٹ کاسٹ کر دیا۔

بلدیاتی الیکشن میں اس علاقے سے سالوادور پیریز ایک بار پھر میئر منتخب ہوئے جو 1973 سے اس عہدے پر فائز ہیں۔ پیریز کا کہنا ہے کہ ولارویا کے رہائشی  تربیت یافتہ ہیں،جیسے ہی صبح پولنگ شروع ہوئی وہ اپنا ووٹ کاسٹ کرنے پہنچ گئے۔رپورٹس کے مطابق محض 29 سیکنڈز میں مکمل ووٹ کاسٹ ہونے پر ولارویا اسپین کا سب سے جلدی ووٹنگ مکمل کرنے والا علاقہ بن گیا۔

واٹس ایپ صارفین کی پرائیویسی کیلئے نیا فیچر متعارف

Related Articles

Back to top button