دُلہے نے شادی پر دُلہن کوگدھے کابچہ تحفے میں دیا

شوشل میڈیا پر پاکستان کے ایک نو بیاہتا جوڑے کی تصاویر نے دھوم مچا رکھی ہے، اس جوڑے کی شادی کی انوکھی بات یہ ہے کہ  ولیمے کے روز  دُلہے نے دُلہن کو تحفے میں  گدھے کا بچہ دیا،اس کے علاوہ انہوں نے عروسی جوڑے میں ہاتھی کے ساتھ فوٹو شوٹ بھی کرایا۔

کراچی سے تعلق رکھنے والےیوٹیوبر اور اینیمل  لووراذلان شاہ اور وریشا جاوید خان پیشے کے اعتبار سے  ڈینٹسٹ ہیں ، جن کی شادی کی انوکھی تقریب منعقد ہوئی۔شادی ہوئی تو عروسی ملبوسات زیب تن کیے اس جوڑے نے کراچی زو کیہاتھی (ملکہ) کے ساتھ فوٹوشوٹ کروایا ،بات یہی نہیں رہی بلکہ ولیمے کی تقریب میں دلہا اذلان نے اپنی اہلیہ وریشا کو ایسا تحفہ دیا کہ جو کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا ۔ اذلان نے دُلہن کو تحفے میں گدھے کا بچہ دیا ، اور جواز بتایا کہ گدھا محنتی ترین جانور ہے ۔

وُلہا اذالان جو خود بھی یوٹیوبر ہیں اور ان کی اہلیہ وریشا جو انسٹاگرام پر ڈیجیٹل کونٹینٹ تیار کرتیں ہیں ۔ یوں جانوروں کے ساتھ کیے جانے والا یہ اس جوڑے کا یہ فوٹوشوٹ نے ان کی شادی کی تقریب کو کچھ منفرد بنا دیا ۔ یہ برائیڈل فوٹوشوٹ انٹرنیٹ پر مشہور ہوگیا ۔

Related Articles

Back to top button