6سالہ بچے نے والد کے فون سے لاکھوں کا کھانا منگوا لیا

والد کے موبائل فون پرگیم کھیلنے والے بچے نے ایک ہزارڈالرسے زائد کے پیزا اور فرائز منگا کروالدین کو مشکل میں ڈالا دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق  امریکا کی ریاست مشی گن میں رہائش پذیر کیتھ اسٹون ہاؤس کو اس وقت حیرت کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے اپنے گھر کے پورچ میں فوڈ ڈیلیوری کرنے والے رائیڈز کو آتے جاتے دیکھا۔

رپورٹس کے مطابق  تحقیق کرنے پر پتا چلا کہ ان کے 6 سالہ بیٹے میسن اسٹون ہاؤس نے ان کے فون سے آرڈر کرکے فرائز اور پیزا سمیت کھانے پینے کی بہت سی دوسری چیزیں منگوا لیں جن کا بل ایک ہزارڈالر بن گیا۔یہی نہیں، بچے نے اپنی جمع کی گئی رقم سے ہر رائیڈر کو فراخدلی سے ٹپ بھی دی۔ بچے کے مطابق اس نے 115 ڈالر جمع کیے تھے جن میں سے ٹپ دینے کے بعد صرف ایک سینٹ بچ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  بچے کے والد کا کہنا تھا کہ اس واقعے سے یہ سبق ملا کہ بچوں کو موبائل فون نہیں دینا چاہیے اور اگر دیا جائے تو یہ والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ بچے پرنظر رکھیں۔

Related Articles

Back to top button