انوشے اشرف نے پاکستانی مردوں کو متعصب کیوں قرار دیدیا؟

معروف اداکارہ انوشے اشرف نے پاکستانی مرد حضرات کی سوچ کو تعصب پسند قرار دیتے ہوئے کہا کہ مردوں کی سوچ جنس پرستی سے بھری ہوئی ہے۔انوشے اشرف نے بھارتی فیشن ڈیزائنر مسابہ گپتا کی جانب سے سابق پاکستانی کرکٹر رمیز راجا کے تعصب پر مبنی بیان پر کی گئی پوسٹ کے سکرین شاٹ پر کمنٹس کرتے ہوئے زیادہ تر پاکستانیوں کی سوچ کو فرسودہ قرار دیا۔انھوں نے شوبز سوشل میڈیا پیج کی جانب سے مسابہ گپتا کی شیئر کی گئی پوسٹ پر کمنٹس کرتے ہوئے لکھا کہ زیادہ تر پاکستانی مرد حضرات کی سوچ دقیانوسی ہے، وہ آج کے زمانے سے کم از کم 30 سال پرانی سوچ رکھتے ہیں، لکھا کہ پاکستانی مرد حضرات کی سوچ تعصب اور جنس پرستی سے بھری ہوئی ہے، ان کی جانب سے احمقانہ اور دوسروں کی تکلیف کا سبب بننے والے تبصرے کرنے معمول بن چکا ہے۔انوشے اشرف نے مسابہ گپتا کی جس پوسٹ پر تبصرہ کیا، اس میں بھارتی فیشن ڈیزائنر نے رمیز راجا کو آڑے ہاتھوں لیا، مسابا گپتا نے اپنی ٹوئٹ اورانسٹا گرام سٹوری میں رمیز راجا پر سخت تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کے نیشنل ٹی وی پر آپ کو ایسی بات پر ہنستے ہوئے دیکھ کر افسوس ہوا جس پر 30 سال قبل دنیا نے ہنسنا چھوڑ دیا تھا، آگے بڑھ لیجئے کیونکہ میں اور میرے والدین، ہم تینوں یہاں سر اٹھا کر جی رہے ہیں۔انسٹا گرام سٹوری میں انہوں نے لکھا تھا کہ انہیں اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ وہ کون ہیں، وہ نسل پرستی اور ٹیلی ویژن پر اپنی والدہ کو شرمندہ کرنے کے خلاف آواز اٹھائیں گی، وہ اسے برداشت نہیں کریں گی، رمیز راجا 12 ستمبر کو ’سنو نیوز‘ کے مزاحیہ پروگرام ’’کرکٹ مستیاں‘‘ میں مسابہ گپتا کے والدین سے متعلق کہی گئی بات پر مسکراتے رہے تھے۔پروگرام میں میزبان نے بشریٰ انصاری کا روپ دھارے کامیڈین سے پوچھا تھا کہ ’کیا وہ کرکٹ میچز دیکھتی ہیں؟ جس پر کامیڈین نے جواب دیا تھا کہ ’ہاں دیکھتی ہوں لیکن ایک بار میرا دل ٹوٹ گیا تھا جب ویون رچرڈ نینا گپتا کو لے گیا تھا، اس وقت میں نے ایک شعر لکھ دیا تھا، میں نے لکھا تھا کہ جو لڑکیاں خود کو کہتی ہیں ملکہ عالیہ، اس کو پھر ملتا ہے مسٹر کالیا۔اس دوران رمیز راجا قہقہے لگاتے دکھائی دیے تھے، جس پر مسابہ گپتا نے ناراضی کا اظہار کیا، کیوںکہ بات ان کے والدین کے حوالے سے تھی، مسابہ گپتا سابق کرکٹر ویوین رچرڈز اور اداکارہ نینا گپتا کی صاحبزادی ہیں۔ویسٹ انڈین کرکٹر ویوین رچرڈز اور بھارتی اداکارہ نینا گپتا کے درمیان رومانوی تعلقات کی خبریں پہلی بار 1980 کی دہائی میں سامنے آئی تھیں، بعد ازاں رومانوی تعلقات میں رہنے کے باوجود انہوں نے کبھی شادی نہیں کی تھی، بعدازاں 1989 میں ان کے ہاں بیٹی مسابا گپتا کی پیدائش ہوئی تھی، نینا گپتا نے اپنی بیٹی کی پرورش بھارت میں اکیلے کی تھی۔

Related Articles

Back to top button