لائبریری سے 44 سال قبل لی گئی کتاب واپس لوٹا دی گئی

امریکہ میں لائبریری سے 44 سال قبل نکلوائی گئی کتاب واپس لوٹا دی گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مریکی ریاست ٹیکساس کی ایبلین پبلک لائبریری نے ایک فیس بک پوسٹ میں کہا کہ شہر کے پانی کے شعبے نے 44 سال قبل ’ Chilton’s Auto Repair Manual 1954-1963‘ کتاب نکلوائی تھی۔

رپورٹس کے مطابق کتاب کو حال ہی میں 16 ہزار 60 دن کی تاخیر کے بعد لائبریری کو واپس کر دیا گیا۔ تاہم، لائبریری کی جانب سے کتاب واپس نہ لوٹائے جانے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔

پوسٹ کے مطابق لائبریری کے پرانے نظام کے تحت کتاب کی تاخیر سے واپسی کی صورت میں 1606 ڈالرز کے واجبات ادا کرنے پڑتے لیکن فیسلیٹی نے تمام تر فیس کو ختم کر دیا ہے۔

سرجری سے 5 انچ تک انسانی قد بڑھانے کا سلسلہ چل پڑا

Related Articles

Back to top button