امریکی کیفے میں گھس کر بسکٹ کھانے والے ریچھ کی ویڈیو وائرل

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک ریچھ کے کیفے میں گھس کر بسکٹ کھانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

کیلیفورنیا کے ہیوِنلی ولیج میں واقع ایک کیفے کے ملازم نے ریچھ کے کیفے میں گھسنے کی ویڈیو اور تصاویر بنائیں، جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریچھ کاؤنٹر پر چڑھا اور کچھ بسکٹ کھائے جبکہ اس دوران کیفے کے ملازمین پولیس کے آنے کا انتظار کرتے رہے۔
پولیس اہلکاروں کے موقع پر پہنچنے کے بعد ریچھ کو دکان سے نکالا گیا۔

برطانیہ:تارکین وطن کیخلاف کریک ڈائون میں مساجد کی بھی تلاشی

خیال رہے کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا جب ریچھ کچھ کھانے کی غرض سے کسی جگہ گھسا ہوا۔ اس سے قبل ستمبر میں ایک ریچھ کو دو سالہ بچے کی سالگرہ سے کپ کیک چُراتے ہوئے عکس بند کیا گیا تھا۔

Related Articles

Back to top button