کُتے بھی خواب دیکھتے ہیں، جگانا خطرناک ہوسکتا ہے

تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ پالتو کتے بھی سونے کے دوران خواب دیکھتے ہیں۔ لیکن کیا خواب دیکھتے ہیں اس کا جواب شاید ہارورڈ میڈیکل اسکول کی ایک ماہر نفسیات نے ڈھونڈ نکالا ہے۔
ہارورڈ میڈیکل اسکول کی کلینیکل اور ارتقائی ماہر نفسیات ڈاکٹر ڈیرڈری بیرٹ نے ایک مطالعہ شائع کیا ہے جس میں انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی ہے کہ کہ کتے خواب میں کیا دیکھتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کتے بھی انسانوں کی طرح ممکنہ طور ہپر اپنے روزمرہ کے تجربات کے بارے میں خواب دیکھتے ہیں۔
لیکن جب ڈراؤنے خوابوں کی بات آتی ہے تو انسانوں کی طرح ہی کتے بھی ڈراؤنے خواب دیکھ سکتے ہیں۔ امریکن کینل کلب (پالتو کتوں سے متعلق آگاہی فراہم کرنے والا ادارہ) مالکان کو تجویز دیتا ہے کہ سوتے ہوئے کتوں کو نہ جگائیں کیونکہ اگر وہ خوفناک خواب دیکھ رہے تھے تو اُس کے اثر کی وجہ سے وہ آپ پر حملہ کرسکتے ہیں
کائل نامی افراد نے جمع ہوکر نیا ریکارڈ قائم کردیا۔