پہلی امریکی خاتون پائلٹ کے چمڑے کا ہیلمٹ نیلام

بحراوقیانوس کو پہلی دفعہ عبور کرنے والی امریکی خاتون پائلٹ ایمیلیا ایئرہرٹ کے چمڑے کا ہیلمٹ 8 لاکھ 25 ہزار ڈالرز ( 14 کروڑ پاکستانی روپے) میں نیلام ہوگیا، امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایمیلیا ایئرہرٹ نے یہ کارنامہ سن 1928 میں میں انجام دیا تھا، اس دوران انہوں نے چمڑے کا ہیلمٹ پہنا تھا لیکن بدقسمتی سے وہ امریکا میں مداحوں کے ہجوم میں کھوگیا تھا۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ انتھونی نامی ایک شخص نے کہا کہ ان کی والدہ اس جگہ پر تھیں جہاں ایمیلیا نے آخری بار 1928 میں ہیلمٹ پہنا تھا تاہم ان کی والدہ کو یہ ہیلمٹ ایک لڑکے نے لاکر دیا تھا جو انہیں پسند کرتا تھا۔انہوں نے بتایا کہ مجھے اس چمڑے کے ہیلمٹ کو اصل ثابت کرنے میں کئی سال لگے تاہم ساری قانونی رکاٹوں کو عبور کر کے میں نے اس کی نیلامی کرنے کا فیصلہ کیا،آن لائن نیلامی میں اس ہیلمٹ کی سب سے زیادہ قیمت 8 لاکھ 25 ہزار ڈالر لگائی گئی۔

عجیب مرض کا شکار شخص چاروں ہاتھ پیروں پر چلنے پر مجبور

یاد رہے کہ خاتون پائلٹ ایمیلیا ایئر ہرٹ ہوا بازی کی تاریخ میں ایک خاص مقام رکھتی ہیں، وہ بحر اوقیانوس کو عبور کرنے والی پہلی خاتون سولو پائلٹ تھیں۔واضح رہے کہ ایمیلیا ایئرہرٹ کا جہاز نیویگیٹر 1937 میں بحرالکاہل پر سے پرواز کرتے ہوئے غائب ہو گیا تھا، تو وہ اس وقت نکومورورو جزیرے کے قریب تھیں۔

Related Articles

Back to top button