زندگی میں ٹارگٹس حاصل کرنے کیلئے کیا طریقہ اختیار کیا جائے

انسان کو اشرف المخلوقات اس لیے بھی قرار دیا گیا ہے کہ وہ اپنی زندگی کو مقاصد کے حصول کیلئے وقف کرتا ہے، زندگی میں کچھ کر گزرنے، کچھ حاصل کرنے یا کامیابیوں کے حصول کیلئے کچھ اصول و قواعد ہوتے ہیں جن پر عمل پیرا ہونا ضروری ہوتا ہے، آج ہم آپ کو ایسے ہی نکات کے متعلق بتائیں گے۔

امریکی CIA کا جاسوس ڈاکٹر 10 برس سے پاکستانی قید میں

کسی مقصد کا تعین کرنے کا پہلا قدم خود پر مطلق یقین رکھنا ہے اگر آپ کو خود پر اور اپنی صلاحیتوں پر اعتماد نہیں ہے تو آپ اپنے عزم سے ہٹ بھی سکتے ہیں۔ اگر آپ اپنے اردگرد دیکھیں تو ایسی بہت سی چیزیں نظر آئیں گی جو ابتدائی طور پر کسی کے خیال کی تخلیق ہوں گی لیکن اسے حقیقت میں ڈھالنے کیلے یقیناً بہت محنت کرنا پڑی ہوگی۔ اپنے اہداف کو ضرور کہیں نہ کہیں لکھیں، ان کے حصول کیلئے تفصیلی منصوبہ بنائیں اور باقاعدہ ایک ٹائم لائن کے تحت ان مقاصد کے لیے کوشش کریں، لکھنے سے بہت کچھ واضح ہو جاتا ہے، ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اپنے اہداف لکھنے والا شخص ان کے حصول میں 42 فیصد زیادہ کامیاب ہوتا ہے۔

اگر آپ کی سمت مبہم ہے تو اہداف کا حصول مشکل ہو جائے گا، طے شدہ اہداف کو پانے کی خواہش کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مخصوص سمت میں چلا جاتا ہے جس کے بعد ان کا حصول ممکن ہوتا ہے، قابل امکان اہداف کا تعین بھی بہت ضروری ہے اگر آپ کے اہداف مخصوص معیارات پر طے کیے گئے ہیں تو آپ ان کے حصول کی طرف باآسانی پیش رفت کر سکتے ہیں۔ اس بات کا خیال رکھیں کہ آپ کا ہدف آپ کی طرز زندگی کے مطابق ہو اگر آپ کے پاس کچھ حاصل کرنے کے لیے وقت، رقم، یا تجربہ نہیں ہے تو آپ اپنے آپ کو ناکام سمجھیں گے اور اس سے آپ کا حوصلہ بھی پست ہوگا۔ اسکے علاوہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ اپنے اہداف کو دانش مندی کے ساتھ طے کر رہے ہیں اور یہ کہ آپ کے پاس ایک حقیقت پسندانہ ٹائم فریم ہے جو آپ کو ان اقدامات پر عمل درآمد کرنے میں سہولت دے گا۔

آپ کا مقصد ایک ایسا حقیقت پسندانہ ہدف ہونا چاہئے جس کے لیے آپ رضامند اور قابل ہوں، یہ صرف آپ خود ہی طے کر سکتے ہیں کہ آپ کا مقصد کتنا اہم ہے لیکن آپ کو یقینی بنانا ہوگا کہ مقصد کو حاصل کرنے کے لیے حقیقت پسندانہ امکان موجود ہے، مقاصد کے حصول کے لیے ایک ٹائم لائن طے کریں کہ کب کیا کرنا چاہئے، حتمی تاریخ طے کرنے سے مقاصد کو حاصل کرنے میں مدد ملے گی اور جیسے جیسے اس کی تکمیل کی طرف پہنچیں گے تو حوصلہ افزائی بھی ہوگی۔

جب آپ کسی مقصد کی جانب بڑھ رہے ہوتے ہیں تو یاد رکھیں کہ راستے میں مشکلات بھی آئیں گی، جب آپ کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے تو اپنا محاسبہ کریں، اپنے اہل خانہ اور دوستوں کو اپنے اہداف کے بارے میں بتانے سے کم از کم یہ ہوگا کہ وہ ان سے متعلق اکثر آپ کو جواب دہ ٹھہراتے رہیں گے۔ اپنے آس پاس کے لوگوں سے ضرور سیکھیں، کسی سے مدد مانگنا شرم کی بات نہیں ہے اور اکثر اوقات اپنی صلاحیتوں کا جائزہ لیں اور جہاں مدد چاہئے ہو ضرور مانگیں، مستقل طور پر اپنی پیش رفت کا جائزہ لیں، وقت کے ساتھ ساتھ ہمارے مقاصد بھی تبدیلی ہوتے رہتے ہیں۔اسکے علاوہ یاد رکھیں کہ حتمی نتیجہ ضروری نہیں ویسا ہی ہو جو آپ نے شروع میں طے کیا ہو، اپنی غلطیوں سے سبق حاصل کرنا اور اہداف کے حصول کے دوران اپنی پیش رفت کا مستقل جائزہ لیتے رہیں۔

Related Articles

Back to top button