بھارتی دُلہن نے شادی کا نیا ٹرینڈ متعارف کروا دیا

بھارت میں دُلہا کے بارات لے کر جانے کی بجائے دلہن بارات لے کر دُلہا کے گھر آ گئی۔
شادیوں میں اکثر دُلہا گھوڑے پرسوار بینڈ باجے کے ساتھ دُلہن کو رخصت کرانے آتا ہے لیکن بھارتی شہرامبالا میں ایک دُلہن نے یہ روایت تبدیل کر دی اور گھوڑے پر بیٹھ کر بارات لے کر دُلہا کے گھر پہنچ گئی۔
اس غیر روایتی بارات میں دُلہن کے والدین سمیت عزیزو اقارب اور دوستوں نے شرکت کی، دُلہا کے گھر پر بارات کا استقبال ویسے ہی کیا گیا جیسے دُلہن کے گھرآنے والی بارات کا کیا جاتا ہے۔
ایرانی ’جیل ریسٹورینٹ‘ کے سوشل میڈیا پر چرچے
دلہن پریا کا کہنا تھا کہ میں شروع سے ہی امتیازی سلوک والی روایات کے خلاف رہی ہوں، یہ سب کرنے میں مجھے اپنے والدین سمیت دُلہا اور اس کے گھر والوں کی حمایت حاصل رہی۔