پسینے سے اعصابی تناؤ معلوم کرنے والی ذہین گھڑی

امریکی سائنس دانوں نے ایک ایسی ذہین گھڑی ایجاد کرلی جو پسینے میں شامل ’کورٹیسول‘ کی پیمائش کرتے ہوئے اعصابی تناؤ معلوم کرتی ہے، یہ گھڑی خاص طور پر ایسے افراد کیلئے بنائی گئی جنہیں ڈپریشن اور اینگژائٹی جیسے نفسیاتی مسائل کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔

’’کورٹیسول‘‘ کہلانے والے ایک ہارمون کو انسانی جسم میں تناؤ کا پیمانہ بھی قرار دیا جاتا ہے کیونکہ اعصابی تناؤ بڑھنے کے ساتھ ساتھ خون اور پسینے میں اس ہارمون کی مقدار میں اضافہ ہوتا ہے۔

ویلنٹائنز ڈے کیلئے منفرد ’آلو پرفیوم‘ پیش

زیادہ اعصابی تناؤ کا نتیجہ ڈپریشن، اینگژائٹی اور اسی نوعیت کے دوسرے نفسیاتی مسائل کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے جو بعض اوقات جان لیوا بھی ثابت ہوتے ہیں۔ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، لاس اینجلس کے ماہرین کی ٹیم نے پروفیسر اینی اینڈریوز اور ایسوسی ایٹ پروفیسر سیم امامی نژاد کی قیادت میں یہ ذہین گھڑی (اسمارٹ واچ) تیار کی ہے۔

Related Articles

Back to top button