دنیا کے وہ مشہور مقامات جہاں سیلفی لینا غیر قانونی ہے

آپ تفریح کے لیے کئی گھومنےجائیں یا اپنے دوستوں کے ساتھ کسی بہترین مقام کا دورہ کریں تو آپ کچھ کریں یا نہ کریں ایک اس جگہ پر سیلفی ضرور لیتے ہیں تاکہ اس لمحے کو یادگار بنایا جائے۔

آج کے ڈیجیٹل دور میں تقریباً ہر شخص کے پاس اسمارٹ  فون ہے اور وہ کہیں بھی سیلفی لے سکتا ہے۔ویسے تو اونچی عمارتوں، خطرناک راستوں اور سمندر سمیت خطرنات مقامات پر سیلفی لینے سے منع کیا جاتا ہے۔

لیکن  آج ہم آپ کو دنیا کے کچھ ایسے مقامات کے بارے میں بتائیں گے جہاں سیلفی لینا مکمل طور پر غیر قانونی ہے، ایسے مقامات پر سلیفی لینے سے آپ پر بھاری جرمانہ بھی ہوسکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق دنیا کے کئی مشہور سیاحتی مقامات پر سیلفی لینے پر پابندی ہے  جبکہ  بہت سی جگہوں پر سیاحوں کے لیے خصوصی قانون متعارف کرایا گیا ہے۔

چند مشہور مقامات درج ذیل ہیں جہاں سیلفی لینا آپ کو مہنگا پڑسکتا ہے۔

امریکی ریاست نیویارک اگرچہ دنیا کے سب سے بڑے سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے لیکن ریاست نے چڑیا گھر اور سرکس میں رہنے والے شیر، ٹائیگر  اور تیندوے کے ساتھ سیلفی لینا غیر قانونی قرار دیا ہے۔ یہ پابندی سوشل میڈیا پر ’ٹائیگر سیلفیز‘ کے رجحان میں اضافے کے بعد رہائشیوں اور سیاحوں کی حفاظت کے لیے لگائی گئی ہے۔

برطانوی شاہی میوزیم اور محل جسے ٹاور آف لندن بھی کہا جاتا ہے  وسطی لندن میں دریائے تھیمز کے شمالی کنارے پر واقع  ہے۔

ٹاور آف لندن میوزیم میں قیمتی تاج اور زیورات کو انتہائی سخت حفاظتی انتظامات میں رکھا گیا ہے، جہاں 100 سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے اور سکیورٹی اہلکار24 گھنٹے سیلفی لینے کی کوشش کرنے والے لوگوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

اس میوزیم کے اندر برطانیہ کے شاہی جواہرات کے ساتھ تصاویر یا ویڈیوز لینا سختی سے منع ہے کیونکہ اسے سکیورٹی رسک کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

فرانس میں واقع گیروپے بیچ  پرگرمیوں میں چھٹیاں منانے والے سیاحوں پر سیلفی لینے پر پابندی ہے، ساحل کے حکام سوشل میڈیا پر دکھاوے کے بجائے  بیچ  کو سیاحوں کے لیے  پرسکون جگہ بنانا چاہتے ہیں۔

سعودی حکومت نے ملک کے مقدس مقامات پر سیلفی لینے کے بڑھتے رجحان کے بعد مکہ اور مدینہ میں مقدس مقامات پر سیلفی لینے پر پابندی عائد کی۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سیلفی لینا زائرین جو عبادت کے لیے یہاں موجود ہیں ان کے لیے پریشانی کا باعث بنتا ہے۔

Related Articles

Back to top button