ویلنٹائنز ڈے کیلئے منفرد ’آلو پرفیوم‘ پیش

امریکا میں ویلنٹائنز ڈے کیلئے بہت ہی خاص اور انتہائی منفرد ’آلو پرفیوم‘ (پوٹیٹو پرفیوم) پیش کیا گیا جس کی خوشبو تازہ فرنچ فرائیز جیسی ہے۔ یہ عجیب و غریب خوشبو ’ایڈاہو پوٹیٹو کمیشن‘ نے تیار کروائی ہے جو وہاں آلو اگانے والے کسانوں کا نمائندہ مارکیٹنگ بورڈ ہے جس کا مقصد امریکی ریاست ایڈاہو میں کاشت کیے جانے والے آلوؤں کی فروخت بہتر سے بہتر بنانے میں مدد کرنا ہے۔

تازہ آلوؤں کو عطر سازی میں استعمال ہونے والے تیل کے ساتھ کشید کرکے یہ خوشبو تیار کی گئی ہے، یہ پرفیوم جسے ’فرائٹس بائی ایڈاہو‘ کا نام دیا گیا ہے، بطورِ خاص ویلنٹائنز ڈے کےلیے پیش کیا گیا تھا جبکہ اس کی بوتلیں بھی بہت محدود تعداد میں بنوائی گئی تھیں۔

جنوبی جاپان کے ساحل کے نیچے انوکھی آتشیں چٹان دریافت

ایسی ہر بوتل میں صرف 50 ملی لیٹر پرفیوم تھا اور قیمت 1.89 امریکی ڈالر (330 پاکستانی روپے) رکھی گئی تھی جو کچھ زیادہ بھی نہیں، 7 فروری کو یہ پرفیوم فروخت کےلیے آن لائن رکھا گیا لیکن صرف چند منٹوں میں ساری بوتلیں فروخت ہوگئیں۔

Related Articles

Back to top button