تحائف کا تبادلہ درد سر ہے یا خوشیاں بانٹنے کا ذریعہ؟

تحائف کا تبادلہ ہمیشہ خوشگوار اثرات چھوڑتا ہے، بات مذہبی روایات کی ہو یا معاشرتی روایات کی، تحائف کو عام طور پر اچھے شگون کے طور پر لیا جاتا ہے، لیکن کچھ لوگوں کو تحفے دینا اور لینا فضول سردرد لگتی ہے، دوسری جانب سائنسی تحقیق کے مطابق تحفہ دینے کے نقصانات اور فوائد وہ نہیں جو بظاہر نظر آتے ہیں۔

تحائف کے تبادلے دنیا بھر کے معاشروں میں موجود ہیں، ایشیا کے بہت سے حصوں میں تحفہ دینا کارپوریٹ کلچر کا لازمی جزو ہے، مغربی دنیا کے بیشتر حصوں میں سب سے زیادہ تعطیلات کے دنوں میں تحائف کے تبادلے کا رجحان ہے، کرسمس اور نیو ائیر جیسے مواقع پر بہت سے خاندان اپنے پیاروں کے لیے تحائف خریدنے میں کافی وقت، محنت اور پیسہ صرف کرتے ہیں۔

لیگن اگر احساسات سے عاری منطق کی عینک سے دیکھیں تو یہ مشق فضول معلوم ہوتی ہے، تحفوں کے مخالف کہتے ہیں کہ چیزوں خریدنے کی قیمت ادا کرنا پڑتی ہے، اسلے باوجود اکثر تحائف استعمال نہیں ہوتے اور پڑے رہ جاتے ہیں۔ تاہم نفسیاتی تحقیق اس کے برعکس رائے پیش کرتی ہے، مختلف جائزوں سے پتہ چلتا ہے کہ خود پر پیسہ خرچ کرنے کی نسبت دوسروں پر صرف کرنا زیادہ اچھا لگتا ہے، دراصل نیورو سائنسدان اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ دماغ میں زیادہ خوشگوار سرگرمی تحفہ وصول کرنے کے بجائے تحفہ دینے سے جنم لیتی ہے، اسی طرح تحفے دینے کی مسرت اسے وصول کرنے کی عارضی خوشی کی نسبت زیادہ دیر تک قائم رہتی ہے۔

اے ٹیم ایم لوٹنے کا انوکھا طریقہ متعارف

تحفے دینے پر یقین رکھنے والے کہتے ہیں کہ تحائف کے تبادلے سے ہم معاشرے میں دوطرفہ شکر گزاری کا احساس پیدا کر سکتے ہیں، اس کے علاوہ کیونکہ خاندان اور دوست ایک دوسرے کے ذوق، ترجیحات اور ضروریات کو جانتے ہیں اس لیے کافی امکان ہوتا ہے کہ آپ تحفے میں وہی حاصل کر لیں گے جو آپ کو چاہئے ہوتا ہے۔سالگرہ کی تقریبات، شادیوں اور تہواروں پر مہمانوں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ مہنگا سا تحفہ لے کر آئیں گے، اگر میزبان ملنے والے تحائف کی مالی قدر و قیمت پر نظر رکھتے ہیں تو وصول کنندگان سے بھی توقع کی جاتی ہے کہ وہ مستقبل میں موقع آنے پر اتنے ہی مہنگے تحفے سے حساب برابر کریں گے۔

تحائف کے تبادلے خاندانوں کے درمیان رسمی بندھن پیدا کرنے میں مدد کرتے ہیں۔یہ طرز عمل سیاست کا بھی حصہ ہے جہاں سفارت کار یا ریاستی سربراہ دوسرے ملک کا دورہ کرتے ہوئے تحائف کا تبادلہ کرتے ہیں۔

Is exchange of gifts headache or means of sharing happiness? video

Related Articles

Back to top button