ملکہ برطانیہ کی پلاٹینیم جوبلی پر ننھے شہزادے کی شرارتیں وائرل

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی تخت نشینی کی پلاٹینیم جوبلی کی تقریبات جوش و خروش کے ساتھ جاری ہیں، جس پر دنیا بھر سے لاکھوں افراد کی نظریں جمی ہیں، اس دوران مختلف تقریبات کے دوران کئی مواقع پر شہزادہ لوئس کے شرارتی لمحات کیمروں کی آنکھ نے محفوظ کیے، جو سوشل میڈیا پر آتے ہی وائرل ہو گئے۔
شہزادہ لوئس نے ایک تقریب میں سیلر سوٹ زیب تن کیا ہوا ہے، جس میں وہ اپنی دھن میں مگن بہت دلچسپ تاثرات دے رہے ہیں، تقریب میں خاندان کے کئی افراد شہزادہ چارلس، شہزادہ ولیم، کیٹ مڈلٹن و دیگر ملکہ کے ساتھ شریک ہوئے اور تصاویر کھنچوائیں۔

عمران کے دوست جاوید آفریدی کا اربوں کا کرپشن سکینڈل

تقریب کے دوران شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کے سب سے چھوٹے بیٹے شہزادہ لوئس اپنی بچگانہ شرارتوں کے باعث توجہ کا مرکز بنے رہے۔
چار سالہ شہزادہ لوئس مختلف چہرے بناتے رہے جبکہ فلائی پاسٹ کے دوران رائل ائیرفورس کے طیاروں کی آواز پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے کانوں پر ہاتھ رکھ لیے۔
واضح رہے کہ ملکہ برطانیہ کی تخت نشینی کے ستر برس مکمل ہونے کی تقریبات کا آغاز 2 جون کو فوجی پریڈ کے ساتھ شروع ہوا تھا، جب ملکہ الزبتھ دوم، شہزادہ چارلس، شہزادہ ولیم اور شاہی خاندان کے دیگر افراد کو سلامی پیش کی گئی تھی۔

Related Articles

Back to top button