2023 میں کونسی میمز سب سے زیادہ وائرل ہوئیں؟

پاکستان میں آج کل سیاسی گہما گہمی خوب عروج پر ہے جس کی وجہ سے سوشل میڈٰیا پر میمز کی بھرمار رہتی ہے، 2023 کے دوران بھی سوشل میڈیا پر کافی میمز وائرل ہوئیں۔میمز یا meme انگریزی کی اصطلاح ہے جو سوشل میڈیا پر ہی استعمال کی جاتی ہے، یہ ایک مخصوص خیال، طرز عمل یا انداز کی بنا پر نقل کے ذریعے پھیلتا ہے جو کسی خاص رجحان کی نمائندگی کرتا ہے، یہ تحریر، اشاروں یا نقلی تھیم کے ذریعے بھی ہوسکتا ہے، کسی بھی تصویر یا ویڈیو (چاہے وہ سیاسی کیوں نہ ہو) کے اصل سیاق و سباق کا فوری اثر اُبھارنے والا فقرہ لکھ کر سوشل میڈیا پر ڈال دیا جائے تو اسے مِیم کہتے ہیں۔’موئے موئے‘ سے لے کر ’لوکِنگ لائک آ واؤ‘ تک عوام نے میمز کا سہارا لیتے ہوئے تنقید اور مزاح سے بھرپور تصاویر اور ویڈیوز وائرل کیں، آئیے ان میمز پر ایک نظر ڈالتے ہیں جنہوں نے ہمیں سال بھر ہنسایا اور سوشل میڈیا صارفین نے تبصرے بھی کیے۔2023 کے دوران سب سے زیادہ ٹرینڈنگ اور وائرل ہونے والی میم ’موئے موئے‘ تھی، دراصل وائرل ٹرینڈ سربیا کی دھن تھی جس نے سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا کر رکھا تھا، وائرل میم کا آغاز ٹک ٹاک سے ہوا تھا، دلچسپ بات یہ ہے کہ ’موئے موئے‘ گانے کا اصل تلفظ نہیں ہے بلکہ یہ ’موئے مور‘ ہے، تاہم جملے کی تکرار نے بہت سے لوگوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کرائی ہے، یہ گانا 8 ماہ قبل جاری ہوا تھا، جسے اب تک 6 کروڑ 30 لاکھ لوگ دیکھ چکے ہیں۔گانے میں ’موئے مور‘ کا مطلب ہے ’ڈراؤنا خواب‘ گانے کی ویڈیو میں جب موئے مور کی دھن گنگنائی جاتی ہے تو گہرے بادل چھائے ہوتے ہیں جو مایوسی کو ظاہر کرتے ہیں۔کئی نامور شخصیات بھی اس وائرل ٹرینڈ کا حصہ بنے جن میں بالی اسٹار شہناز گل، آیوشمان کھنا بھی شامل ہیں۔’مچھلی پلا کھلاؤں تجھے سندھ دریا کے کنارے‘ کا گانا بھی اگست میں وائرل ہوا تھا جسے پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے بے حد پسند کیا تھا، یہ گانا گلوکار ممتاز مولائی نے گنگنایا تھا، ان کی سریلی آواز کی ویڈیو سوشل میڈیا خوب وائرل ہوئی تھی۔حال ہی میں ایک بھارتی خاتون کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جہاں وہ ایک کپڑے کی دکان میں کھڑی ہیں، ویڈیو میں خاتون کپڑوں کی تعریف کرتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ ’سو بیوٹی فل، سو ایلی گینٹ، جسٹ لوکنگ لائک آ واؤ۔یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے بھارت سمیت پاکستان میں بھی کافی وائرل ہوئی۔اس کے علاوہ پاکستانی اداکارہ مایا علی اور دیگر بھی اس ٹرینڈ کا حصہ بنے۔جولائی 2023 کے دوران ہالی ووڈ کی دو بڑی فلمیں ایک ہی دن ریلیز ہونے پر سماجی پلیٹ فارم ایکس پر میمز کی بھرمار تھی، ایک جانب باربی ڈول، گلابی رنگ کے محل نما گھر، رنگا رنگ پارٹی سے بھرپور فلم ’باربی‘ تو دوسری جانب دنیا کا پہلا ایٹم بم تیار کرنے والے سائنسدانوں کی ٹیم کے سربراہ کی داستان پر مبنی فلم ’اوپن ہائیمر‘ نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا تھا۔جون 2023 کے دوران ٹیکنالوجی کی دنیا کی دو ارب پتی نامور شخصیات ایلون مسک اور مارک زگربرگ سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو ’کیج فائٹ‘ کے لیے للکار رہے تھے۔20 جون کو ایلون مسک نے ایکس پر ایک صارف کی ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے بظاہر مذاق میں مارک زکربرگ کو فائٹ کا چیلنج کیا تھا۔مارشل آرٹ کے ماہر مارک زکربرگ نے بھی 21 جون اس چیلنج کو قبول کرتے ہوئے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ ’مجھے لوکیشن بھیجیں‘ جس پر ایلون مسک نے لاس ویگاس لکھ کر ٹوئٹ کیا تھا۔ایلون مسک نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ’فائٹ کی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی، کل میں اپنی گردن اور بالائی کمر کا ایم آر آئی کروا رہا ہوں۔ان کا یہ میسج اس وقت سامنے آیا جب انہوں نے 6 اگست کو کہا تھا کہ یہ فائٹ ہوکر رہے گی اور اسے ایکس پر لائیو اسٹریم کیا جائے گا۔ایلون مسک کی ٹوئٹ کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کے بھرمار شروع ہوگئی تھی، کئی لوگوں نے تو پولنگ کے ذریعے تبصرے کرنے شروع کر دیئے کہ کتنے لوگ مارک زکربرگ اور ایلون مسک کا ساتھ دے رہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button