بھارت میں دنیا کے طویل القامت قلم کی تیاری

بھارت میں شہری نے طویل القامت قلم تیار کر کے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کروا دیا ہے، بھارتی شہری نے 2011 میں‌ قلم کی تیاری پر کام شروع کیا۔

اچریا نامی شخص نے دنیا کا پہلا 37.2 کلوگرام وزنی ’بال پین‘ بنا کر گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرایا۔ ورلڈ ریکارڈ انتظامیہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو دیکھ کر صارفین دم بخود رہ گئے۔

خردار! مردوں کو گنجا کہنا جنسی ہراسانی قرار

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس قلم کی لمبائی 5.5 میٹر ہے۔ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ انتظامیہ نے اس بال پین کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں چار پانچ لوگوں کو ایک ساتھ قلم پکڑ کر لکھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس غیرمعمولی قلم کو اٹھانے کے لیے چار سے پانچ لوگوں کی مدد لی جاتی ہے۔ اس کی تیاری میں دھاتوں کا استعمال کیا گیا جبکہ اس پین کے اوپر ہاتھوں کی مدد سے خصوصی ڈیزائن بھی بنایا گیا ہے۔

Related Articles

Back to top button