اپنے بالوں سے پورٹریٹ بنانے والا انوکھا فنکار

دنیا میں پورٹریٹ بنانے والے بہت ہی ماہر فنکار ہیں لیکن شاید ہی کوئی ایسا ہوگا جوکہ اپنے بالوں سے پورٹریٹ بنانے کی مہارت رکھتا ہو، فلپائن کے منیلا ہیئر سلون کے مالک 23 سالہ جیسٹونی گارکیا پورٹریٹ بنانے کے لیے رنگوں کے بجائے اپنے سر کے بالوں کا استعمال کرتے ہیں۔

اپنے بالوں کے ساتھ ایک پتلے سے برش اور گوند کی مدد سے جیسٹونی اداکاروں سمیت بڑی شخصیات کا پورٹریٹ 2 سے 5 گھنٹوں میں باآسانی بنالیتے ہیں، جیسٹونی کروز شپ پر کام کرنے کے باعث سال کے 8 ماہ جہاز پر گزارتے ہیں جہاں پورٹریٹ کے لیے رنگوں اور پینٹ سمیت دیگر سازومان کی کمی ہوتی ہے۔
جیسٹونی نے 2021 میں اپنی تصویریں بنانے کے لیے رنگوں کے بجائے اپنے ذاتی بالوں کو استعمال کیا اور بعد ازاں یہ سلسلہ بڑی بڑی شخصیات تک جا پہنچا۔

مہنگے ترین فرنچ فرائز فروخت کرنیکا ریکارڈ

رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ جیسٹونی سلون سے زیادہ وقت سمندر پر گزارتے ہیں اور جب انہیں پورٹریٹ بنانے کے لیے اضافی مواد کی ضرورت ہو تو وہ اپنے ہی سائیڈ بزنز کو استعمال کرتے ہیں، فنکار کے مطابق آرٹ ان کے ذہن میں طویل سفر کے دوران ہونے والے تناؤ کو کم کرتا ہے۔

Related Articles

Back to top button