آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے 14 روز کی چھٹی مانگ لی

آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے 14 روز کی چھٹی مانگ لی ہے اور چھٹی کی درخواست میں کہا ہے کہ وہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے جانا چاہتے ہیں۔

چیف سیکریٹری پنجاب کے بعد آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے 14 روز کے لیے چھٹی کی درخواست دے دی۔ اطلاعات ہیں کہ انہوں نے عمرہ کی ادائیگی کے لیے درخواست دی ہے۔ محکمہ سروسز نے آئی جی پنجاب کی چھٹی کی سمری وزیراعلی پنجاب کو بھیج دی ہے۔

اس سے پہلے آئی جی پنجاب فیصل شاہکار پنجاب میں کام کرنے سے معذرت کرچکے ہیں اور پنجاب حکومت بھی وفاق کو آئی جی پنجاب کی تبدیلی کے لیے خط لکھ چکی ہے۔

Related Articles

Back to top button