آرمی چیف جنرل باجوہ کا دورہ ایل او سی، آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا ،جہاں ان کو ایل او سی کی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا جہاں کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سپہ سالار کا استقبال کیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کو ایل او سی کی صورتحال اور فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے چکوٹھی سیکٹر میں ایل او سی پر تعینات جوانوں کے ساتھ وقت گزارا، ان سے بات چیت کی اور جوانوں کے عزم و حوصلے کو سراہا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی دستوں کی جنگی تیاریوں، بلند عزم کی تعریف کی۔

Related Articles

Back to top button