آرمی چیف کا فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف ہی کرینگے

آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اس کا فیصلہ تو وزیراعظم شہباز شریف ہی کریں گے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع نے کہا کہ مقررہ وقت آنے پر وزارتِ دفاع جی ایچ کیو کے کہنے پر آرمی چیف کی تقرری سے متعلق سفارشات پیش کرے گی۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ عمران خان جو مرضی کہتے رہیں، ہم آئینی کردار ادا کرتے رہیں گے اور آرمی چیف کی سفارشات پر فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔اس حوالے سے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق فیصلہ حکومت اپنے وقت پر اور آئینی طریقہ کار کے مطابق کرے گی، آئین کے مطابق آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ ہوا تو عمران خان کا فتنہ بیٹھ جائے گا۔

انھوں نے کہا تھا کہ ملک اور ادارے کی تاریخ بتاتی ہے کہ کوئی مرضی کا آرمی چیف لگا نہیں سکا، فوج کو بحیثیت ادارہ قائم رہنا ہے تو اس بیانیے کو مسترد کرنا ہوگا، 25 مئی کو عمران خان کو رسوا ہو کر جانے دیا تھا، اس بار جانے بھی نہیں دیں گے، پنجاب سے بھی لوگ لے کر آ جائیں، ان کی خاطر مدارت کریں گے۔

Related Articles

Back to top button