اداروں میں کچھ لوگ مخصوص فیصلے کرتے ہیں

رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال کاکہنا ہے کہ اداروں میں کچھ لوگ مخصوص فیصلے کرتے ہیں ،سیاست کی بو آتی ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال کا نجی ٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو بھی اسی قانون کااحترام کرنا ہوگا جس کا دیگر جماعتیں کرتی ہیں۔9مئی کے واقعات پرپی ٹی آئی کو ریلیف ملے گا تو آئین اور قانون کہاں جائیگا۔مظلومیت کے نام پر سہولتیں مانگ کر آئین اور قانون سے بالاتر نہیں ہونا چاہیے۔پی ٹی آئی کو الیکشن کی وجہ سے آئین و قانون سے فرار نہیں دیا جا سکتا۔پی ٹی آئی کو 9مئی واردات پر ریلیف ملا تو قانون کس کا دفاع کرے گا؟

سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی انتخابی ماحول کا فائدہ اٹھا کراحتساب سے بچنا چاہتی ہے۔عدلیہ سے ایسے فیصلے آئیں گے تو سوالات اٹھیں گے۔لاہورہائیکورٹ فیصلے نے انتخابی عمل روکنے کی کوشش کی ۔اب پشاورہائیکورٹ کا فیصلہ الیکشن کمیشن کو نیچا دکھارہاہے۔

Related Articles

Back to top button