اراکین کو خریدنے کے الزام میں فواد چودھری کو قانونی نوٹس جاری

صوبائی اراکین کو خریدنے کے الزامات میں وزیر داخلہ پنجاب عطا تارڑ نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فواد چودھری کو قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے۔

عطا تارڑ کے وکیل اظہر اقبال کے مطابق صوبائی وزیر داخلہ نے ارکان پنجاب اسمبلی کو خرید نے کے الزامات پر فواد چوہدری، شہاب الدین خان، عامر عنایت اور غضنفر عباس کو قانونی نوٹس بھیجا۔

اظہراقبال کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے 3 ایم پی ایز نے عطا تارڑ پر ووٹ خرید نے اور پیسوں کی آفر کے غلط الزامات کے بیان حلفی دیئے جبکہ فواد چودھری نے پریس کانفرنس میں بے بنیاد الزامات لگائے۔
عطا تارڑ کے وکیل نے بتایا کہ نوٹس میں 14 روز میں معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا، بصورت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائے جائے گی۔

Related Articles

Back to top button